ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منیش سسودیا سے سکھپال سنگھ کھیرا کی ملاقات، ریفرنڈم پر اپنا موقف واضح کیا

منیش سسودیا سے سکھپال سنگھ کھیرا کی ملاقات، ریفرنڈم پر اپنا موقف واضح کیا

Wed, 20 Jun 2018 22:38:33    S.O. News Service

نئی دہلی20جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر سکھپال سنگھ کھیرانے آج عام آدمی پارٹی ( اے اے پی) کے سینئر لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سے ملاقات کی۔

سسودیا کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد کھیرا نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے پنجاب میں ریفرنڈم 2020 کے سلسلے میں اپنا موقف واضح کیا ہے۔

مسٹر کھیرا کے پنجاب میں ریفرنڈم کی حمایت کرنے پرریاست کے وزیراعلیٰ امریندرسنگھ، کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سخت تنقید کی ہے۔


Share: